ہائی کورٹ مقدمات کے حکم التوا میں تین ماہ کی توسیع

   

حیدرآباد۔ 27 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں جاری لاک ڈائون کے پس منظر میں اہم فیصلہ کیا ہے۔ مختلف مقدمات میں جاری کردہ حکم التوا کی مدت تین مہینوں تک بڑھادی ہے۔ عدالت نے مختلف مقدمات کے سلسلہ میں جو حکم التوا جاری کیا تھا وہ 7 جون تک برقرار رہے گا ۔ 20 مارچ تک جن مقدمات کی سماعت کی گئی ان سے متعلق حکم التوا میں توسیع دی گئی ہے۔