حیدرآباد : تلنگانہ ہائی کورٹ نے موجودہ ان لاک ڈاؤن صورتحال اور ایڈوکیٹس کی اپیل کے پیش نظر مقدمات کے ورچول اور فزیکل سماعت کے جاریہ طریقہ کار کو 2 اکٹوبر تک برقرار رکھنے کے احکام جاری کئے ہیں۔ ہائی کورٹ نے کریم نگر، محبوب نگر، نلگنڈہ، نظام آباد اور ورنگل ڈسٹرکٹ کورٹس میں فزیکل سماعت کی مدت میں 2 اکٹوبر تک توسیع کی ہے اور رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ میں محدود فزیکل سماعت میں بھی 2 اکٹوبر تک توسیع کی ہے۔ فزیکل یا آن لائن طریقہ سے کیسیس درج کرنے کا جاریہ طریقہ کار برقرار رکھا گیا ہے۔