ہائی کورٹ میں چندرا بابو کی عرضی پر 19 ستمبر کو سماعت

   

وجئے واڑہ 13 ستمبر (یو این آئی) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اسکام میں ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست پر چہارشنبہ کو سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے کہا کہ فریقین کے دلائل سننے ہوں گے ۔ عدالت نے آندھرا کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ، پولیس کو بھی جوابی درخواست داخل کرنے کا وقت دیا۔ساتھ ہی عدالت نے انسداد بدعنوانی بیورو کی عدالت کو نائیڈو کو مزید پوچھ تاچھ کیلئے پولیس تحویل میں دینے کی اے پی سی آئی ڈی کی درخواست پر18 ستمبر تک سماعت نہ کرنے کی ہدایت دی۔ اے پی سی آئی ڈی پولیس نے اے سی بی کورٹ میں عرضی داخل کرکے پوچھ تاچھ کیلئے نائیڈو کو پانچ دن کی تحویل میں دینے کا مطالبہ کیا تھا۔