حیدرآباد۔/11جنوری، ( سیاست نیوز) کورونا کیسس میں اضافہ کے پیش نظر آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے 17 جنوری سے مقدمات کی ورچول سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے۔ نچلی عدالتوں اور ٹریبونلس میں بھی ورچول سماعت کے انتظامات کی ہدایت دی گئی ہے۔ آئندہ احکامات تک عدالتوں میں ورچول سماعت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ آندھرا پردیش میں حالیہ دنوں میں کورونا کیسوں میں اضافہ ہوا ہے۔ر