ہائی کورٹ نے جی او 84 کو غیرقانونی قرار دیا

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ہائی کورٹ نے غیر زرعی اراضیات کے معاملہ میں نوٹری دستاویزات کے ذریعہ ہوئی بیع کی معاملتوں کو ریگولر بنانے سے متعلق جی او 84 ( 26 جولائی 2023 ) کے درست ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ۔ چیف جسٹس الوک ارادھے اور جسٹس ٹی ونود کمار پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے کہا کہ جی او 84 غیر قانونی ہے ۔ تاہم عدالت نے چیف سکریٹری ، پرنسپل سکریٹری ، ریونیو ( رجسٹریشن ) ڈپارٹمنٹ ، پرنسپل سکریٹری ایم اے اینڈ یو ڈی اور کمشنر اینڈ ڈائرکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن کو نوٹسیس جاری کرتے ہوئے جی او 84 جاری کرنے کی وجوہات بتاتے ہوئے نوٹسیس کا جواب دیں ۔ یہ بنچ بھاگیہ نگر سٹیزنس ویلفیر اسوسی ایشن اور ایک اور شخص کی جانب سے داخل کردہ مفاد عامہ کی درخواست پر عدالتی حکم جاری کررہی تھی ۔ جس میں اس جی او کو معطل کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے ۔ درخواست گذاروں نے کہا کہ اس میں جائیدادوں بشمول رجسٹریشن ایکٹ 1908 کے سیکشن 22A کے تحت ممنوعہ جائیدادوں کو ریگولر کئے جانے کے امکانات پائے جاتے ہیں ۔۔