مشہور زمانہ شاعر منور رانا کی گرفتاری پر روک لگانے سے ہائی کورٹ نے انکار کردیا ہے۔ منور رانا پر مذہبی جذبات مجروح کرنے اور امن و امن بگاڑنے کا الزام ہے۔الہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنؤ بنچ نے مشہور شاعر منور رانا کی گرفتاری پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔غور طلب ہے کہ منور رانا پر مہارشی والمیکی کا موازنہ طالبان سے کرنے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں لکھنؤ کے حضرت گنج کوتوالی میں منور رانا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ اس ایف آئی آر کو رد کرنے اور گرفتاری پر روک لگانے کے حوالے سے منور رانا نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، لیکن ہائی کورٹ کے لکھنؤ بنچ نے گرفتاری پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔