ہائی کورٹ کی اڈمنسٹریٹر جنرل عمارت کو تخلیہ کی ہدایت ، ملٹی لیول کار پارکنگ کی تعمیر کا فیصلہ

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( راست ) : رجسٹرار ( مینجمنٹ ) تلنگانہ ہائی کورٹ نے اڈمنسٹریٹر جنرل ہائی کورٹ کو ایک مکتوب کے ذریعہ مطلع کیا کہ وہ اڈمنسٹریٹیو منظوری کے بعد ایچ بلاک ، ہائی کورٹ لیگل سرویس کمیٹی بلڈنگ ڈاگ کنل پر ملٹی لیول کار پارکنگ کیلئے اس حصہ کو منہدم کیا جائیگا ۔ اس ضمن میں رٹ پٹیشن نمبر 735 کے تحت 4 اپریل 2023 کو رجسٹری کے ذریعہ مذکورہ بالا قدیم عمارت کو منہدم کرنے کیلئے فوری اقدام کرنے کے بھی احکامات دئیے گئے ہیں ۔ لہذا اس بات کی اطلاع دی جاتی ہے کہ مئی 2023 تک عمارت پر پارکنگ بلاک کی تعمیر کیلئے تیار رکھا جائے ۔ انہوں نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق اڈمنسٹریٹر جنرل تلنگانہ ہائی کورٹ سے خواہش کی کہ وہ فوری اقدام کرتے ہوئے مذکورہ عمارت جس پر قبضہ کیے ہوئے ہیں کو فوری تخلیہ کردیں تاکہ محکمہ عمارت و شوارع کی جانب سے اس کو منہدم کیا جاسکے ۔۔