ہائی کورٹ کی کارپوریشن کو ٹھوس تجویز پیش کرنے کی ہدایت

   

نینی تال : اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے اتراکھنڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کودہرادون کے ہریدوار روڈ پر موجود بیش قیمتی پانچ ایکڑ زمین کے معاملے میں سخت موقف اختیارکرکے حکومت کو دوبارہ زمین کے تجارتی استعمال کے بارے میں ٹھوس تجویز پیش کرنے ہدایت کی۔اتراکھنڈ ایمپلائز یونین کی دائر پی آئی ایل پر جسٹس سنجے کمار مشرا اور جسٹس آلوک کمار ورما کی ڈبل بنچ میں سماعت ہوئی۔ آج آرڈر کی کاپی موصول ہوئی۔ عدالت ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے اسٹے آرڈر کو منسوخ کرنے کو لے کر دائر درخواست کی سماعت کر رہی ہے ۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے کارپوریشن سے کہا تھا کہ وہ عدالت کے سامنے زمین کے تجارتی استعمال کے حوالے سے ٹھوس تجویز پیش کرے ، لیکن کارپوریشن کی جانب سے کسی تجویزکی کاپی عدالت میں پیش نہیں کی جاسکی۔تاہم ملازمین یونین کی جانب سے پیش کیے گئے جوابی حلف نامے میں کہا گیا کہ حکومت اس زمین کو اسمارٹ پروجیکٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کو فروخت کرنے کی سازش کر رہی ہے ۔ یہ بھی کہاگیا کہ کمپنی نے سائٹ پر کام شروع کر دیا ہے ۔ عدالت کی روک کے باوجود کچھ عمارتیں مسمار کی جاچکی ہیں۔ حال ہی میں لی گئی کچھ تصاویر بھی اس معاملے کی تصدیق کے لیے عدالت میں پیش کی گئیں۔