ہائی کورٹ کے عبوری احکامات کی میعاد میں جون تک توسیع

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے اپنے تمام عبوری احکامات کی میعاد میں جون کے اختتام تک توسیع کردی ہے۔ چیف جسٹس ہیما کوہلی، جسٹس ایم ایس رامچندر راؤ اور جسٹس اے راج شیکھر ریڈی پر مشتمل مکمل بنچ نے اسٹیٹ بار کونسل کے ایک صدرنشین اے نرسمہا ریڈی کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ کورونا کے پیش نظر عوام کے عدالتوں سے رجوع ہونے میں رکاوٹ کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ ان احکامات پر ضلعی عدالتوں میں بھی عمل آوری ہوگی۔