ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بنک چیرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی راہ ہموار
نظام آباد :20؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک چیرمین کیخلاف ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کے 15 ڈائریکٹرس نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمتو نے 21؍ مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے اجلاس طلب کیا تھا جس پر ضلع کوآپریٹیو سوسائٹی آفیسر کی جانب سے پیش کردہ نوٹس پر کوآپریٹیو سنٹرل بینک کے چیرمین پوچارام بھاسکر ریڈی نے ہائی کورٹ سے رجو ع ہوتے ہوئے ڈی سی او کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کو کالعدم قرار دینے کی خواہش کی تھی جس پر ہائی کورٹ نے دونوں جانب وکلاء کی بحث و مباحث کے بعد ہائی کورٹ نے بھاسکر ریڈی کے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے 21؍ مارچ کو مقررہ اجلاس طلب کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک کے چیرمین خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرتے ہی ڈائریکٹرس بڑے پیمانے پر تفریح کیلئے محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے تھے معاملہ عدالت میں زیر التواء ہونے کی وجہ سے ابھی تک تجسس برقرار تھا لیکن ہائی کورٹ نے پوچارام بھاسکر ریڈی سے درخواست کو مسترد کرنے پر بھاسکر ریڈی نے اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کے امکانات ظاہرکئے جارہے ہیں اور یہ دوسری جانب کانگریس پارٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک کا چیرمین حاصل کرنے کیلئے کوآپریٹیو سنٹرل بینک کے نائب صدر رمیش کو صدر منتخب کئے جانے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں ۔ ہائی کورٹ کی جانب سے دئیے گئے فیصلہ پر کانگریس پارٹی نے مسرت کا اظہار کیا ۔