ہائی کورٹ کے فیصلہ کیخلاف نواب ملک سپریم کورٹ سے رجوع

   

ممبئی:مہاراشٹرا کے وزیر نواب ملک نے بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ ہائی کورٹ نے ان کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ( ای ڈی ) کی کارروائی سے متعلق ان کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔ نواب ملک منی لانڈرنگ کے معاملہ میں 4 اپریل تک عدالتی حراست میں ہیں۔