کریم نگر میں 1998 ڈی ایس سی کوالیفائڈ امیدواروں کی پریس کانفرنس
کریم نگر /4 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 1998 ڈی ایس سی کوالیفائڈ امیدواروں ہائی کورٹ کے دئے گئے فیصلے کے مطابق عمل کرتے ہوئے راحت پانے کا موقع فراہم کریں ۔ 1998 ڈی ایس سی کوالیفائڈ امیدواروں نے مطالبہ کیا ۔ وہ پریس بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 1998 میں تقرر کردہ پروگرام میں کئی قسم کی بدعنوانیاں ہوچکی ہیں ۔ لیکن اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ کئی بار عدالت کمیٹیوں کی جانب سے ظاہر کیا گیا پھر بھی متعلقہ عہدیداروں نے اپنا طرز عمل نہیں بدلا اور غلط اطلاعات جھوٹ پر مبنی رپورٹیں عدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالت کو گمراہ کرتے آرہے ہیں ،الزام لگایا ۔ ہماری تارئید میں ٹریبونل میں دئے گئے فیصلے پر عمل آوری ہونی چاہئے ۔ مطالبہ کیا ہم نے توہین عدالت کا دعوی نہیں کیا ہے ۔ اس پر بعد ازاں تحقیقات عدالت کی ذمہ داری ہے ۔ عدالت خود ڈی ای اوز کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے ۔ ٹریبونل کے فیصلے پر عدم عمل آوری پر عہدیداروں کو دو ماہ جیل کی سزا سنائی ۔ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ۔ اس پر عہدیداران ڈیویژن بنچ سے رجوع ہوئے ۔ ان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ٹریبونل کے دئے گئے اندرون چار ہفتے عمل آوری کا حکم دیا ہے ۔ 1998 میں نوٹ تھا ۔ اس 2333 جائیدادوں میں قریب 701 مخلوعہ ہیں ۔ اسے 1998 ڈی ایس سی امیدواروں کا تقرر کیا جائے مطالبہ کیا ۔ فیصلے کے مطابق ریوائزیشن کرنے کے دوران 1998 کوالیفائڈ امیدواروں کے اصل سرٹیفکیٹ کو سلیکشن لسٹ کے مطابق روسٹر کے تحت لسٹ تیار کی جانی چاہئے ۔ 1998 کے اعلان کردہ سلیکشن لسٹ میں 180 امیدواروں کا غلط طریقہ سے تقرر عمل میں لایا گیا ہے ۔ اس کی وجہ سے مقامی امیدواروں کا نقصان ہوا ہے ۔ عدالت میں پیش کردہ لسٹ میں ایسے نام ہیں جنہوں نے ملازمت نہیں کی ہے ۔ ان کے نام پیش کئے ہیں ۔