حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کیلئے مقرر کردہ چار نئے ایڈیشنل ججس کی حلف برداری 25 جنوری کو صبح 10.45 بجے ہائی کورٹ کے فرسٹ کورٹ ہال میں منعقد ہوگی۔ رجسٹرار جنرل سے جاری کردہ نوٹ کے مطابق شریمتی وائی رینوکا، این نرسنگ راؤ ، شریمتی تروملا دیوی اور مدھو سدن راؤ کو کارگزار چیف جسٹس سجے پال جج کے طور پر حلف دلائیں گے۔ سپریم کورٹ کالجیم کی سفارشات کو صدر جمہوریہ نے منظوری دے دی جس کے تحت تلنگانہ ہائی کورٹ کیلئے 4 اور آندھراپردیش ہائی کورٹ کے لئے 2 ایڈیشنل ججس کا تقرر کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ججس کے کوٹہ کے تحت ایڈیشنل ججس کا تقرر کیا گیا ہے۔1