بار کونسل فنڈس اکھٹا کرے، تلنگانہ ہائی کورٹ کی تجویز
حیدرآباد۔7 ۔جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے وکلاء اور ہائی کورٹ کلرکس کو حکومت کی جانب سے مالی امداد سے متعلق درخواست پر حیرت کا اظہار کیا۔ عدالت نے پوچھا کہ وکلاء کو حکومت کیوں مالی امداد فراہم کرے۔ اس سلسلہ میں مفاد عامہ کی درخواست داخل کی گئی ہے ۔ عدالت نے کہا کہ وکلاء کی بھلائی اور ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بار کونسل اسوسی ایشن پر ہوتی ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ وکلاء کو حکومت پر انحصار نہیں کرنا چاہئے ۔ وکلاء کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے طور پر فنڈس اکھٹا کرتے ہوئے ساتھی وکلاء کی بھلائی پر خرچ کریں۔ عدالت نے کہا کہ سینئر وکلاء کے تعاون سے فنڈس اکھٹا کئے جائیں۔ عدالت نے بار کونسل کو ہدایت دی کہ کارپس فنڈس کی تقسیم کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کریں۔ اندرون ایک ہفتہ عدالت میں تفصیلات پیش کرنے بار کونسل کو ہدایت دی گئی ۔