ہائی کورٹ کے 7 ججس کی حلف برداری

   

حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چیف جسٹس ہائی کورٹ ستیش چندرا شرما نے تلنگانہ ہائی کورٹ کیلئے تقرر کردہ 7 ججس کو آج 10.30 بجے ہائی کورٹ کے فرسٹ کورٹ ہال میں منعقدہ تقریب میں حلف دلایا ۔ججس کی حیثیت سے حلف لینے والوں میں جسٹس پی سری سدھا جسٹس ڈاکٹر سی سومالتا ، جسٹس ڈاکٹر جی رادھارانی جسٹس ایم لکشمن ، جسٹس این تکارام جی ، جسٹس وینکٹیشور ریڈی جسٹس پی مادھوی دیوی شامل ہیں ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ لا آفیسرس اور ججس کو ترقی دی گئی ۔ نئے ججس کو پہلے 18 اکٹوبر کو حلف دلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ججس کی اکثریت نے دسہرہ کے موقع پر حلف لینے میں دلچسپی دکھائی جس کی وجہ سے آج انہیں حلف دلایا گیا ۔ ہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 7 ججس نے ایک ساتھ حلف لیا ہے ۔ ن