ہاتھرس بھگدڑ واقعہ: اہم ملزم 14 دن کی عدالتی تحویل میں

   

ہاتھرس: ہاتھرس کیس کے اہم ملزم دیو پرکاش مدھوکر کو جمعہ کی رات دیر گئے دہلی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں ہفتہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ معلومات کے مطابق پولیس نے اس پر ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ اس کا طبی معائنہ کرایا گیا اور اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس سے باریک بینی سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔2 جولائی کو ہاتھرس میں بھگدڑ میں 121 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ اب ہاتھرس پولیس پیر یا منگل کو مدھوکر کے پولیس ریمانڈ کیلئے عدالت میں درخواست دے گی۔