ہاتھرس ریپ کیس : تیستا سیتلواد سپریم کورٹ سے رجوع

,

   

نئی دہلی : مشہور سماجی جہدکار تیستا سیتلواد نے ہاتھرس گینگ ریپ کیس میں اُترپردیش پولیس کے رول کی شدید مذمت کی اور اجتماعی عصمت ریزی کے ملزمین کو بچانے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔ سیتلواد نے سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر مطالبہ کیا کہ عدالت کی نگرانی میں سی بی آئی کے ذریعہ اس کی تحقیقات کی جائے۔ انہوں نے عدالت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اس مقدمہ کے گواہوں کو مرکزی نیم فوجی دستوں کے ذریعہ تحفظ دیا جائے۔ توقع ہے کہ تیستا سیتلواد کی درخواست پر آئندہ ہفتہ سماعت ہوگی۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں اور منتخبہ نمائندوں کی جانب سے بیانات جاری کرتے ہوئے عصمت ریزی کے واقعہ سے اِنکار کررہے ہیں۔ یکم اکتوبر کو ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے فارنسک رپورٹس کے حوالے سے کہا کہ اس میں ریپ کا ذکر نہیں ہے۔ اپنی این جی او ’’سٹیزنس فار جسٹس اینڈ پیس‘‘ کے ذریعہ دائر کی گئی اپنی درخواست میں انہوں نے کہا کہ جس حالت میں نعش ملی، اس سے ریپ کی تصدیق ہوتی ہے۔