ہاتھرس (یو پی) : یو پی میں بلگڑھی علاقہ کے اُس گاؤں میں 60 سکیورٹی جوان تعینات کردیئے گئے ہیں اور 8 کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں جہاں ایک دلت لڑکی کا مبینہ گینگ ریپ ہوا اور اسے قتل بھی کیا گیا ۔ پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ اُس لڑکی کے فیملی ممبرز کو دھمکیاں ملنے کی اطلاعات ہیں ۔ چنانچہ اس کی فیملی کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مکان کے پاس سکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔ ڈی آئی جی شلب ماتھر نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر وہاں کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا ۔