ہاتھرس واقعہ کے بعد یو پی ضمنی انتخابات کیلئے بی جے پی فکر مند

   

لکھنؤ : ہاتھرس ، بلرام پور ، اعظم گڑھ، بلند شہر ، کانپور ایسے شہر ہیں جہاں پردلت خواتین کیخلاف جرائم بڑھتے جارہے ہیں ۔ ریاست کے بی جے پی قائدین کو یو پی کے ضمنی انتخابات کی فکر لاحق ہوگئی ہے ۔ ہاتھرس واقعہ نے بی جے پی کی ساکھ کمزور کردی ۔ /3 نومبر کو ہونے والے 7 اسمبلی نشستوں کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے بی جے پی قائدین اندیشے ظاہر کررہے ہیں۔