ہاتھیوں کے جھنڈ نے طوفان برپا کیا

   

پتھل گاوں: اوڈیشہ ریاست کی سرحد سے ملحق چھتیس گڑھ کے جشپور ضلع کے کچھ گاووں میں ہاتھیوں کے جھنڈ نے کافی ہنگامہ مچایا۔جیش پور فاریسٹ ڈویزن کے افسر ابھینو کیشوروانی نے آج بتایا کہ مونڈاڈیہہ گاوں میں کل رات رکن پارلیمانی گومتی سائے کے گھر کے نزدیک ہاتھیوں کا جھنڈ پہنچ گیا تھا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی جنگل کے عملہ کے ساتھ گاوں کے لوگوں نے ہاتھیوں کو بھگانے کی کوشش کی اور کچھ دیر میں ہاتھیوں کووہاں سے بھگا دیا ۔ ہاتھیوں کے جھنڈ آس پاس کے گاوں میں بھی پہنچے ۔رائے گڑھ کی رکن پارلیمان گومتی سائے نے آج بتایا کہ حال میں اوڈیشہ ریاست کی سرحد سے مسلسل ہاتھیوں کا آنا جانا ہورہا ہے ۔