ہاتھی جاگ گیا ہے ہاتھی آگے بڑھ رہا ہے: جے رام رمیش

   

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے اپوزیشن اتحاد کے تعلق سے علاقائی پارٹیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھی جاگ رہا ہے ان کا اشارہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن کی جانب سے علاقائی جماعتوں کی نمائندگی کی طرف تھا۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب علاقائی پارٹیوں نے کانگریس کی قیادت میں ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تیجسوی یادو نے کئی ریاستوں میں کانگریس کی قیادت پر سوال اٹھائے ہیں انہوں نے ایک دن پہلے کہا، کانگریس کو ان سیٹوں پر لڑنا چاہئے جہاں اس کا بی جے پی سے براہ راست مقابلہ ہے، لیکن جہاں بھی علاقائی پارٹیاں مضبوط ہیں، جیسے بہار میں، اسے ہمیں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھنے دینا چاہئے۔ جے رام رمیش نے پیر کو ‘بھارت جوڑو یاترا’ پر ایک پریس کانفرنس میں زور دے کر کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا مطلب کانگریس کو کمزور کرنا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں کو بھی سمجھنا چاہیے کہ ہم خود کو مزید کمزور نہیں ہونے دیں گے۔