کاغذنگر ۔ 3جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر میونسپل کے حدود میں موجود رکشا کالونی ہیڈ مسز محترمہ ہاجرہ بیگم زوجہ محمدعبدالشکیل کانگریس پارٹی اسٹیٹ جنرل سکریٹری میناریٹی 31مئی 2020ء کو وظیفہ حسن پر سبکدوش ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب محترمہ ہاجرہ بیگم زوجہ محمد عبدالشکیل کانگریس پارٹی اسٹیٹ جنرل سکریٹری میناریٹی ساکن اور سرپورٹاؤن کا تقرر جون 1989ء سال ریلوے اسٹیشن کالونی اسکول میں عمل میں آیا ۔ اس کے بعد انہوں نے مختلف اسکولوں میں خدمات انجام دینے کے بعد اپنی 31سالہ اردو خدمات انجام دینے کے بعد رکشا کالونی کاغذنگر اردو میڈیم اسکول سے ہیڈ مسز ( صدر معلمہ) خدمات سے 31 مئی 2020ء کے روز وظیفہ حسن پر سبکدوش ہوگئے ۔ محترمہ ہاجرہ بیگم زوجہ حسن پر سبکدوش ہونے پر آل انڈیا ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع صدر محمد نظیر احمد اور اراکین عطا الرحمن ،معراج احمد خان ، محمد خلیل الدین اور عزیز خان کے علاوہ اسٹیٹ ٹیچرس یونین جنرل سکریٹری محمد عارف الدین ، ایس ٹی یو ٹیچرس یونین قائدین ٹی رویندر ، بشیر احمد خان ، سید حمایت علی کے علاوہ سیاسی قائدین اور ٹیچرس برادری نے مبارکباد ی پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ سیاست اسٹاف رپورٹر محمد عبدالجمیل کے بڑے بھائی ہے ۔