ہاردک لوک سبھا چناؤ لڑینگے، کانگریس میں شمولیت متوقع

   

احمدآباد ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شعلہ بیان پاٹیدار کمیونٹی لیڈر ہاردک پٹیل نے آج اعلان کیا کہ وہ آنے والا لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ اگرچہ ہادرک نے صراحت نہیں کی کہ آیا وہ کوئی سیاسی پارٹی میں شامل ہوں گے یا آزاد امیدوا رکی حیثیت سے چناؤ لڑیں گے لیکن کانگریس کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وہ انتخابات میں مسابقت کیلئے ان کی پارٹی میں شامل ہوجانے کا امکان ہے۔ پٹیل نے لکھنؤ میں جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ انتخابی سیاست میں حصہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ بالکل ہم 2019ء میں چناؤ لڑیں گے۔