ہاردک پانڈیاکی دبئی میں نتاشا کے ساتھ منگنی

,

   

٭ انڈین آل راونڈر ہاردک پانڈیانے چہارشنبہ کو دبئی میں سربیائی اداکارہ نتاشا استانکویچ کے ساتھ منگنی کرلی۔ نتاشا ممبئی میں مقیم ہیں۔ دونوں نے اپنے رشتہ کا اعلان کرنے کے چند گھنٹے بعد منگنی کرلی۔ 26 سالہ ہاردک نے اپنی منگیتر کے ساتھ تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں دونوں کو ایک کشتی میں خوشی مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔وہاں پرفارمرس بھی ساتھ تھے جو بالی ووڈ کا نغمہ ’سن میرے ہم سفر‘ پس منظر میں گا رہے تھے۔ اس کے علاوہ ’میں تیرا، تو میری، جانے سارا ہندوستان‘ بھی گایا جارہا تھا۔ہاردک نے انسٹرگرام پر یہ چیزیں شیئر کئے ہیں۔