ہاردک پانڈیا باپ بنے گھر بیٹے کی ولادت

   

نئی دہلی ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا والد بن گئے ہیں۔ ان کی اہلیہ نتاشا اسٹانکوچ نے بیٹے کو جنم دیا ہے ۔ہاردک پانڈیا نے یہ اطلاع سوشل میڈیا پردی ہے ۔ انہوں نے انسٹاگرام پر بیٹے کی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے گھر میں لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ تاہم انہوں نے تصویر میں بچے کا چہرہ نہیں دکھایا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ31 مئی2020 کو ہاردک پانڈیا اوراداکارہ نتاشا اسٹانکوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آگاہ کیا تھا کہ ننھا مہمان ان کے گھر آنے والا ہے ۔ اس سال کے شروع میں ہاردک اور نتاشا نے منگنی کا اعلان کیا تھا۔ دونوں نے کوویڈ19 کی وبا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تھی۔پانڈیا ہندوستان کے لئے اب تک 11 ٹسٹ ، 54 ونڈے اور40 ٹی20 میچ کھیل چکے ہیں۔