ہاردک پانڈیا کی راشدخان کے ساتھ سحری

   

احمد آباد۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر ہاردیک پانڈیا نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کے ساتھ سحری کی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راشد خان نے ایک تصویر شائع کی جس میں ان کے ساتھ ہاردیک پانڈیا اور افغانستان کے کھلاڑی نور احمد موجود ہیں۔ راشد خان نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ کپتان آپ ہماری سحری میں شامل ہوئے ہمیں اچھا لگا۔ واضح رہے کہ ان دنوں راشد خان انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں اور لیگ میں گجرات ٹائٹنزکی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ہاردیک پانڈیا گجرات ٹائٹنز کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ٹیم اپنے خطاب کا دفاع کررہی ہے۔