ہاردک پانڈیا کی 4 ماہ بعد کرکٹ میں واپسی

   

نئی دہلی ۔ ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں واپسی ہوئی ہے۔ ہاردک اس وقت ڈی وائی پاٹل ٹی 20 ٹورنمنٹ میں کھیل رہے ہیں۔ ہاردک اس ٹورنمنٹ میں ریلائنس1 ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں۔ اس ٹیم کا پہلے میچ میں بھارت پٹرولیم سے مقابلہ ہے۔ اکتوبر 2023 میں ہاردک ورلڈکپ کے دوران ایک میچ میں زخمی ہوئے تھے۔ ہاردک کے ٹخنے میں چوٹ آئی تھی۔ جس کے بعد یہ کھلاڑی مسلسل اپنی صحت یابی پر کام کر رہا تھا۔ اس دوران ہاردک نے گجرات ٹائٹنزکی ٹیم چھوڑکر ممبئی انڈینز میں شمولیت اختیارکی اور انہیں ممبئی کی کپتانی بھی سونپی گئی۔ اب ہاردک دوبارہ آئی پی ایل 2024 میں ہی کھیلتے نظر آئیں گے۔ہاردک کے زخموں کا یہ سلسلہ ابھی شروع نہیں ہوا۔ ہاردک کا زخموں سے پرانا تعلق ہے۔ سب سے پہلے ہاردک کو 2018 ایشیا کپ کے وسط میں کمرکے نچلے حصے میں تکلیف ہوئی تھی ۔ بعد میں پتہ چلا کہ اس کا اسٹریس فریکچر ہے۔ ہاردک ٹیم سے باہر ہوئے تھے لیکن اس کھلاڑی نے آئی پی ایل 2019 میں دوبارہ واپسی کی۔موجودہ حالات میں اب پھر امید ہوگئی ہے کہ ہاردک اب آپی پی ایل 2024 میں واپسی کے علاوہ ممبئی انڈینز کی قیادت بھی کریں گے ۔