ہندوستان کے ریاست گجرات کے نوجوان لیڈر ہاردک پٹیل نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے ،کانگریس صدر سمیت دیگر کانگریسی قائیدین نے انکا استقبال کیا ،اس موقع پر راہل گاندھی ،سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کے علاوہ کانگریس کے کے دیگر قائیدین موجود تھے ۔کانگریس نے شامل ہونے سے پہیلے خود ہاردک پٹیل نے شمولیت کی اطلاع دے چکے تھے۔
پاٹیدار لیڈر نے ٹویٹ کیاتھا کہ ملک اور سماج کی خدمت کی غرض سے راہل گاندھی ۱۲ مارچ کو دیگر سنیئر لیڈران کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔
آپ کو بتادیں کہ محض 22 سال کی عمرمیں ہاردک پٹیل نے پورے گجرات کی ریاست کو ہلا کررکھ دیا تھا۔ وہ پٹیل ریزرویشن کولےکرتحریک چلارہے تھے۔ اس دوران انہوں نے 80 سے زیادہ ریلیاں کی تھیں۔ ہاردک پٹیل کے ساتھ ریزرویشن کی مانگ میں اترے لوگ اس سے اس سے کم کی بات کرنے کوبھی تیارنہیں تھے۔ ہاردک نے اس وقت 6 جولائی کو گجرات کے مہیسانا میں منعقدہ ایک چھوٹی سی ریلی کوبڑی شکل دے دی تھی۔ بعد میں ہاردک نے 2017 میں ہوئے گجرات اسمبلی الیکشن میں گجرات کے دودیگرنوجوان لیڈروں الپیش ٹھاکر اورجگنیش میوانی کے ساتھ کانگریس کا ساتھ دیا تھا۔
کانگریس میں شامل ہونے کے بعد اب ہاردک پٹیل کے جام نگرلوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کی قیاس آرائی لگائی جارہی ہیں۔ آپ کوبتادیں جام نگرمیں کانگریس کو 2009 اور2004 میں جیت ملی تھی۔ اس سے پہلے بی جے پی کے چندریش کوراڈیا کو 1989 سے 1999 کے درمیان مسلسل پانچ بارجیت ملی تھی۔ ایسے میں ہاردک پٹیل کے جام نگرسے الیکشن لڑنے کی خبرسامنے آنے کےبعد سےعظیم لیڈران پریشان ہیں۔ حالانکہ ابھی تک سرکاری طورپرکچھ بھی واضح نہیں ہوا ہے۔
Gujarat: Patidar leader Hardik Patel joined Congress party today. pic.twitter.com/YAmQh8fTf9
— ANI (@ANI) March 12, 2019