ہاردک پٹیل بی جے پی میں شامل

   

احمدآباد : کانگریس کے سابق لیڈر ہاردک پٹیل جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے۔ امکان ہے کہ وہ اس سال کے آخر میں ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔انہیں بی جے پی گجرات یونٹ کے صدر سی آر پاٹل اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر نتن پٹیل نے پارٹی میں شامل کیا۔اس موقع پر ہاردک نے کہا کہ آج میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہا ہوں۔28 سالہ لیڈر نے کہا کہ میں ایک چھوٹے سپاہی کے طور پر کام کروں گا۔
ہم ہر 10 دن بعد ایک پروگرام کریں گے جس میں ایم ایل اے سمیت جو لوگ کانگریس سے ناخوش ہیں ان کو بی جے پی میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی پوری دنیا کے لئے فخر ہیں۔