ہاردک پٹیل کو 20 مارچ تک گرفتاری سے راحت

   

نئی دہلی6مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے جمعہ کو میں پاٹیدار تحریک 2015 کے دوران تشدد کے معاملے میں کانگریس کے رہنما ہاردک پٹیل کی گرفتاری پر حکم امتناع میں 20 مارچ تک توسیع کر دی۔ جسٹس ادے امیش للت کی صدارت والی بنچ نے کانگریس لیڈر ہاردک پٹیل کی گرفتاری پر آج تک عائد حکم امتناع کو 20 مارچ تک بڑھا دی۔ غور طلب ہے کہ عدالت نے گذشتہ 28 فروری کو درخواست پر گجرات حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا اور مقدمے کی اگلی سماعت کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔ قبل ازیں گذشتہ 17 فروری کو گجرات ہائی کورٹ نے 2015 کے پاٹیدار تحریک کے دوران تشدد کے معاملے میں ہاردک پٹیل کی پیشگی ضمانت کو درخواست مسترد کر دی تھی۔ ہاردک کے لیے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی کی جانب سے طلب کی گئی راحت کا سالیسٹر جنرل تشار مہتانے پرزور مخالفت کی تھی۔