احمد آباد : گجرات میں جاریہ سال کے اواخر منعقد شدنی اسمبلی انتخابات سے پہلے پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے تصدیق کی ہے کہ وہ 2 جون کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوں گے ۔بی جے پی ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔اس سے پہلے 18 مئی کو ہاردک نے کانگریس اور ریاستی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ ہاردک کے 2 جون کو پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر گاندھی نگر کے قریب سریکلم کوبا میں باضابطہ طور پر پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ وزیراعلی بھوپیندر پٹیل اور پارٹی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل کی موجودگی میں بھگوا پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔