ہاردک پہلے میچ سے باہر، سوریا کپتان ہوں گے

   

ممبئی : ہاردک پانڈیا کوگزشتہ سیزن میں بطورکپتان تین بار ایک ہی غلطی دہرانے کی سزا دی گئی ہے۔ آئی پی ایل 2024 میں وہ تین بار سلو اوور ریٹ کا قصوروار پائے گئے، جس کے بعد آئی پی ایل کے قوانین کے تحت ان پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی۔ چونکہ وہ ممبئی انڈینز کی جانب سے گزشتہ سیزن میں کھیلے گئے آخری میچ میں تیسری بار سلو اوور ریٹ کے قصوروار پائے گئے تھے، اس لیے اس بار پابندی عائد کی جائے گی اور یہی وجہ ہے کہ وہ آئی پی ایل 2025 کے پہلے میچ سے باہر ہو جائیں گے۔ہاردک پانڈیا نے ممبئی میں مہیلا جے وردھنے کے ساتھ پریس کانفرنس میں نئے کپتان کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوریاکمار یادو پہلے میچ میں باگ ڈور سنبھال سکتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں ہاردک سے کپتانی سے متعلق چیلنجز کے بارے میں بھی بات کی گئی۔ ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے پہلے بھی کئی ٹیموں کی کپتانی کی ہے لیکن ممبئی انڈینز کی کپتانی کرنا ان کے مقابلے میں بڑا چیلنج ہے۔ اس پر ہاردک نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ ہاں، لیکن ممبئی کی میراث ہے، جسے برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے۔
بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرز ملائیشیا میں گرفتار
کوالا لمپور : بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرزکو ملائیشیا میں گرفتارکرلیا گیا۔ میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرزکو ملائیشیا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، کرکٹرزکا ایک گروپ ملائیشیا ٹورنمنٹ کے سلسلے میں جارہا تھا۔ملائیشین حکام کے مطابق جس ٹورنمنٹ میں شرکت کا بتایا گیا اس کا وجود ہی نہیں تھا جس کے بعد تمام کرکٹرزکوگرفتارکرلیا گیا۔ ملائیشیا کی بارڈرکنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی نے یہ کارروائی مکمل کی، کرکٹرزکو کوالالمپور انٹرنیشنل ایرپورٹ پرگرفتارکیاگیا۔