ہاردک کی بیوی نتاشانے بیٹے کے ساتھ ہندوستان چھوڑ دیا

   

ممبئی ۔ ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ و سربیائی اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹنکووچ بیٹے کے ہمراہ ہندوستان چھوڑ کر سربیا چلی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نتاشا اسٹنکووچ کی ہندوستان چھوڑتے ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں وہ اور ان کا بیٹا آگستیا ممبئی ایر پورٹ پر نظرآ رہے ہیں۔ دوسری جانب انسٹاگرام پر سربیائی اداکارہ و ماڈل نے بھی اس حوالے سے اسٹوری شائع کی ہے۔ انسٹا اسٹوری میں انہوں نے بیگ پیک کرتے اورگاڑی چلاتے ہوئے تصویریں شائع کی ہیں۔ انہوں نے انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں لکھا ہے کہ سال کا وہ وقت آگیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ہوائی جہاز، گھر، سرخ دل اور خوشی کا اظہار کرتے ایموجیز بھی شائع کیے ہیں۔ محبت کی شادی کرنے والے ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں طول پکڑنے لگیں۔