ہاردک کے جرتمندانہ فیصلے ٹیم کے لئے کلید:راشد

   

نئی ممبئی۔ گجرات ٹائٹنز کے لیگ اسپنر راشد خان کا خیال ہے کہ ہاردک پانڈیا اپنی متاثرکن کارکردگی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اس نے ٹیم کے اندر ایک اچھا ماحول بنایا ہے جس کی وجہ سے آئی پی ایل میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ٹیم اچھی شروعات کرنے میں کامیاب رہی۔گجرات نے پانچ میچوں میں چار جیت درج کی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ہاردک فی الحال رنز بنانے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں اور اس کے ساتھ وہ اچھی بولنگ بھی کررہے ہیں۔راشد نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا جس طرح سے ہاردک ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، جس طرح سے انہوں نے میدان کے اندر اور باہر ٹیم کا ماحول بنایا ہے وہ کافی بہتر ہے۔ افغانستان کے اسپنر نے کہاکہ ہاردک جرات مندانہ فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچاتے۔ وہ ایسا کپتان ہے جو ہمیشہ جرات مندانہ فیصلے کرتا ہے۔ وہ ہمیشہ اعتماد رکھتا ہے اور اس کی واضح رائے ہے کہ کیا کرنا ہے۔راشد نے کہا یہ ایک کپتان کے لیے اہم ہے۔ جب آپ کا موڈ صاف ہوتا ہے تو آپ صحیح فیصلے لیتے ہیں، نتیجہ آپ کے حق میں ہوتا ہے۔راشد نے کہا کہ ہاردک صحیح وقت پر درست فیصلے لینے کی وجہ سے ایک اچھے کپتان ثابت ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا آپ پورے اعتماد کے ساتھ درست فیصلے کرتے ہیں، یہی انہیں بہترین بناتا ہے۔ انہوں نے آج تک اپنی بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ بیٹنگ ہو، بولنگ ہو یا فیلڈنگ، انہوں نے ہر شعبے میں مثالی قیادت کی ہے۔