ہارن بجانے پر نشہ میں دھت نوجوانوں کا آر ٹی سی ڈرائیور پر حملہ

   

حیدرآباد 23نومبر(یواین آئی)ہارن بجانے پر حالت نشہ میں نوجوانوں نے آر ٹی سی ڈرائیور پر حملہ کردیا۔یہ واقعہ اے پی نیلور بوچی ریڈی پالم میں اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور جس کی شناخت مدھو کے طورپر کی گئی ہے نے سڑک پر کھڑی ایک کار کو دیکھ کر ہارن بجایا تاکہ بس اس سے نہ ٹکرائے ۔ ہارن بجانے پر کار میں موجود نوجوان مشتعل ہو گئے اور کار کو بس کے آگے کھڑا کر دیا ۔ نوجوانوں نے بس کے شیشے توڑنے کوشش کی۔ جب ڈرائیور نے یہ واقعہ اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرنا شروع کیا تو اس کے چہرے پر گھونسے مارے اور فرار ہو گئے ۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، مقدمہ درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کردی گئی ۔