ہارورڈ بزنس اسکول کے ہندوستانی ڈین کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

,

   

Ferty9 Clinic

نیویارک ۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہارورڈ بزنس اسکول کے ڈین نتن نوہریا 30 جون 2020ء میں اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں گے۔ انہوں نے دس سال قبل یہ عہدہ سنبھالا تھا جو بزنس اسکول کی 102 سالہ تاریخ میں پہلے ہندوستانی ڈین بنائے گئے تھے۔ بزنس اسکول کمیونٹی کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے انہوں نے 30 جون 2020ء کو اس باوقار اسکول کے ڈین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ آرام کرنا چاہتے ہیں اور یہ غور کرنا چاہتے ہیں کہ مستقبل کیلئے ان کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔ میں آئندہ ڈین کے ساتھ بھی مکمل تعاون کرنا چاہتا ہوں جیسا کہ میرے پیشرو نے میرے ساتھ کیا تھا۔