نیویارک ۔29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہارورڈ بزنس ریویو
(HBR)
کی جانب سے مرتب کی گئی ایک فہرست میں تین ہندوستانی نژاد سی ای او شانتانو نارائن، اجے رنگا اور ستیہ نادیلا کے نام ان دس افراد میں شامل ہیں جنہیں بہترین پرفارمنگ چیف قرار دیا گیا ہے۔ ’’دی بیسٹ ۔ پرفارمنگ سی ای اوز ان دی ورلڈ 2019ء کی فہرست ایچ بی آر نے تیار کی ہے جن میں دس بہترین سی ای اوز نے جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں مندرجہ بالا تین ہندوستانی سی ای اوز بھی شامل ہیں جبکہ فہرست میں سب سے اوپر امریکی ٹکنالوجی کمپنی
NVIDIA
کے سی ای او جینسن کا نام موجود ہے۔ چھٹویں مقام پر اڈوب سی ای او نارائن، ساتویں مقام پر ماسٹر کارڈ سی ای او بنگا جبکہ نویں مقام پر مائیکرو سافٹ سربراہ نادیلا موجود ہیں۔ فہرست میں ڈی بی ایس بینک کے ہندوستانی نژاد سی ای او پیوش گپتا 89 ویں مقام پر اور ایپل سی ای او ٹیم کوک کو 67 واں مقام حاصل ہوا ہے۔