ہارڈک کی آسٹریلیا سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان

   

نئی دہلی ۔12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)کافی وتھ کرن میں متنازعہ بیان دینے کی وجہ سے کرکٹر ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول کو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کردیا گیا ہے۔ اس بات کی معلومات سی او اے کے چیف ونود رائے نے دی۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے رواں دورے سے بھی واپس آجائیں گے۔ یادرہے کہ ہاردک اور راہول نے ٹی وی شو میں خواتین کے متعلق قابل اعتراض باتیں کہی تھیں۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بی سی سی آئی کی تحقیقات پوری ہونے میں 15 دن لگ سکتے ہیں جس کی وجہ سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ان کی شرکت غیریقینی صورت حال کا شکار ہوگئی ہے۔