ہاسٹلس میں مقیم طلبا کے اسٹائیپنڈ میں اضافہ : کے ایشور

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 18 جولائی ( این ایس ایس ) وزیر سماجی بھلائی کے ایشور نے آج کہا کہ حکومت کی جانب سے ریاست میں ویلفیر ہاسٹلوں کے فنڈز میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہاسٹلس میں رہنے والے طلبا کو اب زیادہ رقم اور سہولیات دستیاب ہوگی ۔ حکومت نے ان طلبا کے اسٹائیپنڈ کو 4000 سے بڑھا کر 6000 کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور عہدیداروں کو ہدایت دیدی گئی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں فوری احکام جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہاسٹلس میں سیکیوریٹی میں اضافہ کرنے اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔