حیدرآباد۔ بند کئے گئے ہاسٹلس اور میس کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا سے تعلق رکھنے والے طلبا کی بڑی تعداد نے حیدرآباد کے جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی (جے این ٹی یو)کی گیٹ کے باہر احتجاج کیا۔ان طلبہ نے ان میس اور ہاسٹلس کو بند کرنے ریاستی حکومت کے فیصلہ کی شدید مخالفت کی اور اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ان طلبہ نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنیماگھر،شراب کی دکانات کو کھلی رکھنے والی ریاستی حکومت صرف تعلیمی اداروں کو ہی بندرکھ رہی ہے جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔ان طلبا نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت کی یہ سازش ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ ہاسٹلس کو بند کرنے کے بعد طلبہ کہاں جائیں؟