٭ دہلی پولیس کا ایک ویڈیو مبینہ طور پر وائرل ہورہا ہے جس میں ہاسٹل کے طلبہ سے 2 جنوری تک ہاسٹل خالی کردینے کی ہدایت دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تاہم ڈی سی پی نارتھ ویسٹ نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ویڈیو اایڈٹ کر کے وائرل کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں دہلی کے مکھرجی نگر میں پی جی اسٹوڈنٹس کو لاء اینڈ آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، لہذا وہ2 جنوری تک ہاسٹل خالی کردیں ۔ ڈی سی پی نے مزید کہا کہ ٹوئیٹر کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ٹوئیٹر سے اس ویڈیو کو ہٹادینے کی گزارش کریں گے۔