حیدرآباد ۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) ہاسٹل سے بھاگنے کے دوران مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر ایک نوجوان لڑکی فوت ہوگئی۔ عبداللہ پور میٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 21 سالہ چاندنی کمار فوت ہوگئی۔ چاندنی جھارکھنڈ ریاست سے تعلق رکھنے والے شخص یوگیشور کی بیٹی تھی جو یہاں شہر میں ہوٹل مینجمنٹ کا کورس کررہی تھی۔ یہ لڑکی ہاسٹل میں رہتی تھی جو عبداللہ پور میٹ حدود میں واقع ہے۔ 29 جولائی کی رات تقریباً 10 بجے چاندنی چوتھی منزل سے نیچے اترنے کی کوشش کررہی تھی، جس نے رسی اور ساڑی کا سہارا لیا تھا۔ اس دوران مشتبہ طور پر گر کر چاندنی شدید زخمی ہوگئی جو علاج کے دوران کل فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔
