ہاسٹل میں سمیت غذا سے بچے متاثر

   

حیدرآباد ۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) سرور نگر بی سی ویلفیر ہاسٹل میں سمیت غذا کھانے اور آلودہ پانی پینے کے نتیجہ میں 15 بچے متاثر ہوگئے ۔ ہاسٹل میں رات کاکھانا کھانے کے بعد کم عمر طلباء کو قئے اور دست کی شکایت کے بعد طبعیت اچانک بگڑ گئی ۔ وہاں کے ذمہ داران نے بچوں کو پہلے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا اور وہاں سے انہیں نیلوفر ہاسپٹل کو منتقل کردیا گیا ۔ گزشتہ چند دنوں سے طلباء آلودہ پانی کی سربراہی اور ناقص کھانے کے انتظامات کی شکایت کررہے تھے ۔ نیلوفر ہاسپٹل میں بچوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ۔