ہاسٹل میں نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔/10مارچ، ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ہاسٹل میں رہنے والے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب 25 سالہ بی نریندر ریڈی متوطن ضلع گنٹور گزشتہ کچھ عرصہ سے اکھل بوائز ہاسٹل واقع کوکٹ پلی میں مقیم تھا اور وہ اپنے قریبی رشتہ دار کی موت سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔ نریندر ریڈی کی بہن شیلجا نے کہا کہ اس کے بھائی نے ایک مایوس کن مسیج فون پر بھیجا تھا اور بتایا تھا کہ وہ اپنے رشتہ دار کی موت سے دلبرداشتہ ہوگیا ہے۔ مسیج پڑھنے کے فوری بعد شیلجا بھائی کے ہاسٹل پہنچی اور دیکھا کہ نریندر ریڈی نے چھت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس کوکٹ پلی نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔