ہاسٹل ویلفیر آفیسرس تقررات کے نتائج جاری

   

حیدرآباد۔ 28 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے بی سی اور ایس ٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ میں ہاسٹل ویلفیر آفیسرس کی جائیدادوں کے لیے امتحانی نتائج جاری کردیئے ہیں۔ بی سی ویلفیر ڈپارٹمنٹ میں ہاسٹل ویلفیر آفیسر گریڈ II کی 219کے منجملہ 216 جائیدادوں اور ایس ٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کی 77 میں 73 جائیدادوں کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ رکن تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن ڈاکٹر متین الدین قادری نے امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے نتائج سرویس کمیشن کے ویب سائٹ پر ملاحظہ کریں یا متعلقہ محکمہ جات کے ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹس سے رجوع ہوں۔