حیدرآباد۔ کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے شہریان حیدرآباد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی مہنگی اشیا کی حفاظت کریں اور ان کو ہاسپٹلنہ لائیں۔انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹڑ پر پوسٹ کردہ اپنے آڈیو پیام میں کہ اکہ ہمیں ہمیشہ مثبت رہنا چاہئے اور بین الاقوامی بحران سے باہر نکلنے کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے ۔ا یک منٹ 40سکنڈ کا یہ آڈیو پیام جس کو کئی افراد نے سنا ہے جس میں انجنی کمار نے بتایا کہ بعض ہاسپٹلس کے قریب سے یہ شکایت موصول ہوئی ہیں جس میں کہاگیا ہے کہ مریض یا پھر ان کے ساتھ رہنے والے افراد کی مہنگی اشیا جیسے زیورات وغیرہ کی چوری ہوئی ہے یا پھر یہ اشیا گم ہوگئی ہیں۔ایسے موقع پر وہ تمام سے گذارش کرتے ہیں کہ جب ہم ایک بین الاقوامی بحران سے گذررہے ہیں،ایسے موقع پر احتیاط کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب کبھی اسپتال یا پھر طبی معائنہ کے لئے جائیں تو اپنے ساتھ قیمتی اشیا کو نہ لے جائیں۔