ہاسپٹلس کے نیچے اور اطراف حماس کےنیٹ ورک کی دریافت : اسرائیل

   

تل ابیب : اسرائیلی فوج نے اتوار کو دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں ہاسپٹلوں کے نیچے اور ملحقہ مقامات پر حماس کی سرنگوں، کمانڈ سینٹرز اور راکٹ لانچروں کے نیٹ ورک کو دریافت کیا گیا ہے۔ اسرائیل کے چیف ملٹری ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے صحافیوں کو بتایا کہ تنظیم حماس اپنی جنگی مشین کے حصے کے طور پر ہاسپٹلوں کو منظم طریقے سے استعمال کر رہی ہے۔دوسری طرف تحریک مزاحمت اسلامی۔ حماس نے ان الزامات کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ اسرائیل بے بنیاد جھوٹ پھیلا رہا ہے۔ ہگاری نے ایسی ویڈیوز، تصاویر اور آڈیو ریکارڈنگ پیش کیں جن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حماس کی جانب سے ہاسپٹلوں کو کور کے طور پر استعمال کرنے اور عام شہریوں کو جنگی علاقوں سے نکلنے سے روکنے کی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ کے دوران غزہ سے اسرائیل پر داغے گئے 800 سے زائد راکٹ گرے اور انکلیو کے اندر جا گرے تھے جس سے کئی فلسطینی مارے گئے۔