حیدرآباد ۔ ہاسپٹل اخراجات سے دلبرداشتہ ایک کورونا مریض نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 54 سالہ بی مدھو سدھن جو پیشہ سے بزنس مین تھا گائتری نگر علاقے میں رہتا تھا ۔ اس کو کورونا پازیٹیو ہوا تھا اور ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا ۔ صحت میں کوئی بہتری نہیں ہوئی اور ہاسپٹل سے 10 لاکھ روپئے بل دیا گیا ۔ رشتہ داروں نے 5 لاکھ روپئے ادا کئے تھے اور مزید ادائیگی باقی تھی ۔ اس دوران مدھو دلبرداشتہ ہوگیا اور ہاسپٹل کی عمارت سے چھلانگ لگادی 26 مئی کی رات اس نے اقدام کیا اور کل رات دوران علاج فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔