حیدرآباد : کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے کنگ کوٹھی ہاسپٹل سے فوکل اسپرے پمپ کے سرقہ میں ملوث دو سارقین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ اشیاء برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ سائیمل راج سیموئیل اور اس کے ساتھی 20 سالہ ہنری ایسٹ ووڈ تھامس ساکن شیرگیٹ نشہ کے عادی ہیں اور اپنے اخراجات کو نمٹنے کیلئے چھوٹے موٹے سرقے کرنا شروع کیا ۔ 7 اگست کو مذکورہ سارقین کنگ کوٹھی کے ملیریا یونٹ میں پہنچ کر وہاں موجود فوکل اسپرے پمپ اور بکیٹوں کو سرقہ کرلیا ۔ اس سلسلہ میں پولیس نارائن گوڑہ نے ایک سرقہ کا مقدمہ درج کیا تھا اور اس سلسلہ میں اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے مسروقہ مال ضبط کرلیا ۔