ہاسپٹل مینجمنٹ کورس کیلئے نمس میں /9 ڈسمبر کو کونسلنگ

   

حیدرآباد : /7 ڈسمبر (سیاست نیوز): نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس (نمس) میں ماسٹرس ہاسپٹل مینجمنٹ کورس 20-21 ء میں داخلوں کیلئے عارضی طور پر امیدواروں کے انتخاب کیلئے /9 ڈسمبر کو صبح 10 بجے کونسلنگ مقرر کی گئی ہے ۔ ہاسپٹل ذرائع کے مطابق ہاسپٹل کے لرننگ سنٹر ، اولڈ او پی ڈی بلاک میں کونسلنگ ہوگی ۔ میرٹ لسٹ کے دلچسپی رکھنے والے طلباء کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر تمام اصل اسنادات کے ساتھ حاضر ہوں ۔ تفصیلات

www.nims.edu.in

سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔